Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں ایک ہندوستانی شخص پر نسلی حملہ

آسٹریلیا میں ایک ہندوستانی شخص پر نسلی حملہ

ملبورن ۔ /26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ میں ایک رسٹورنٹ کے اندر نوجوانوں کے ایک گروپ میں ایک لڑکی بھی شامل تھی ہندوستانی پر نسلی حملے کئے ۔ ملبورن میں ایک ہفتہ قبل ہی ایک چرچ کے اندر ہندوستانی میراث کے کیتھولک پادری کی گردن پر چھرا گھونپ دیا گیا تھا ۔ تازہ واقعہ میں ہندوستانی نوجوان لی میکس جوئے 33 سالہ جو یہاں پر نرسنگ کا کورس کررہا ہے اور جزوقتی طور پر ٹیکسی ڈرائیور کی حیثیت سے کام کررہا ہے 5 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے اس پر حملہ کیا اور فقرہ کسا کہ تم حرامی کالے ہندوستانی کہتے ہوئے بحث شروع کی ۔ رسٹورنٹ میں موجود دیگر لوگوں نے پولیس کو ٹیلیفون کیا تو یہ گروپ وہاں سے فرار ہوگیا ۔ بعد ازاں دوبارہ آکر اس پر حملہ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT