Friday , July 28 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں حجاب پوش مسلم طالبات کو نمائش سے باہر نکال دیا گیا

آسٹریلیا میں حجاب پوش مسلم طالبات کو نمائش سے باہر نکال دیا گیا

ملبورن ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک کریئر ایکسپو سے حجاب پوش مسلم اسکولی طالبات کو مبینہ طور پر زبردستی باہر نکلنے پر مجبور کردیا گیا جب وہ موجودہ ناظرین نے برطانوی مانچسٹر خود کش بمباری کے پیش نظر ان مسلم لڑکیوں کے حجاب کو دیکھ کر خوف کا اظہار کیا تھا۔ یہ مسلم طالبات پرتھ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر (پی سی ای سی) میں گذشتہ ہفتہ کیریئر ایکسپو میں شرکت کررہی تھیں، جس سے چند دن قبل برطانوی شہر مانچسٹر میں کمسن امریکی پاپ گلوکارہ اریانا گرینڈ کے پروگرام میں خودکش بمبار حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 22 افراد ہلاک اور دیگر درجنوں زخمی ہوگئے تھے، جن میں نوعمر لڑکے لڑکیوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT