Thursday , June 22 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں دو نوجوان لڑکوں نے پاکستانی شہری کو قتل کردیا

آسٹریلیا میں دو نوجوان لڑکوں نے پاکستانی شہری کو قتل کردیا

ملبورن ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں دن دہاڑے جرائم کا ارتکاب ہورہا ہے جس کے تازہ ترین واقعہ میں دو وجوان لڑکوں نے ایک پاکستانی شہری کو مبینہ طور پر چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ پولیس فوری چوکس ہوگئی اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہیکہ آیا حملہ دولت اسلامیہ کی کارروائی تو نہیں؟۔ نیوساؤتھ ویلز کے کالیٹکس سرویس اسٹیشن پر سرویس اسٹیشن اٹینڈنٹ ذیشان اکبر کو اس کے ایک ساتھی نے زخمی حالت میں پڑا ہوا پایا۔ اس کے جسم پر چاقو سے متعدد وار کئے گئے تھے اور جس کمرہ میں وہ پایا گیا تھا اس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ انسداد دہشت گردی پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہیکہ 15 اور 16 سال کے دونوں حملہ آور لڑکوں کو کہیں انتہاء پسند اسلامی نظریات کا سبق تو نہیں پڑھایا گیا۔ پولیس نے حالانکہ دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
ایران میں مختصر ایٹمی پلانٹ لگانے میں ہنگری کا تعاون
بڈاپسٹ، 7اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہنگری، ایران میں سائنسی-تعلیمی مقاصد کے لئے ایک مختصر ایٹمی پلانٹ قائم کرنے میں تعاون کرے گا۔ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن کے دفتر کے سربراہ جونوس لازر نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران، یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت ہی ایران کو نیوکلیئر پلانٹ قائم کرنے میں تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر اوربن کے 2015 میں ایران کے دورے کے دوران اس میں تعاون کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔مسٹر لازر نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران مشترکہ طور پر ایک مختصر ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کے لئے اتفاق ہواتھا جس کا استعمال تعلیمی اور سائنسی مقاصد کے لئے کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT