Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں سانپ کے ڈسنے سے معمر شخص فوت

آسٹریلیا میں سانپ کے ڈسنے سے معمر شخص فوت

سڈنی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شمال مشرقی استوائی علاقہ میں ایک شخص انتہائی زہریلے سانپ کے ڈسنے کے ایک ہفتہ بعد فوت ہوگیا۔ دریں اثناء کوئنس لینڈ ایمبولنس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ 77 سلہ ڈیوڈپٹ کیرس میں واقع اپنے مکان میں تھا کہ اس کے پیر میں سانپ نے ڈس لیا۔ ڈیوڈپٹ نے گھر میں موجود پھاؤڑے کی مدد سے سانپ کو مارنے کی کوشش کی۔ اسی دوران جب اس کی طبعیت بگڑ گئی تو اسے ہاسپٹل میں فوری زہر کے اثر کو زائل کرنے والی ادویات دی گئی تاہم اس کی حالت زیادہ بگڑنے پر اسے کیرس بیس ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن ڈیوڈپٹ کے جسم سے خون کا اخراج جاری رہا جس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سانپ نے دراصل ڈیوڈپٹ کی ایک رگ کو کتر لیا تھا جس کی وجہ سے زہر انتہائی سرعت کے ساتھ پورے جسم میں پھیل گیا حالانکہ ڈیوڈپٹ کو انتہائی نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا تھا لیکن کل شام وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ سانپ کی لمبائی 4.9 فٹ بتائی گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ آسٹریلیا میں تقریباً 20 اقسام کے انتہائی زہریلے سانپ پائے جاتے ہیں لیکن سانپ کے ڈسنے سے موت جیسے واقعات شاذونادر ہی ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT