Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا میں چار رخی ونڈے سیریز انڈیا A نے جنوبی افریقہ اے کو ہرایا

آسٹریلیا میں چار رخی ونڈے سیریز انڈیا A نے جنوبی افریقہ اے کو ہرایا

ٹاؤنسویلے (آسٹریلیا) ، 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کپتان منیش پانڈے نے بروقت سنچری بنائی اور دھول کلکرنی نے اپنی آل راؤنڈ قابلیت کا مظاہرہ کیا ، جن کی مدد سے انڈیا A نے چار رخی ونڈے سیریز میں جنوبی افریقہ اے کو آج یہاں 3 وکٹوں سے شکست دی۔ 231 کے ٹارگٹ پر پانڈے نے شاندار 100 رنز (105 گیندیں) کے ذریعہ اننگز کو سنبھالا۔ انھیں کلکرنی کا اچھا ساتھ ملا جنھوں نے مفید 23 رنز بنائے اور اس جوڑی نے آٹھویں وکٹ کیلئے غیرمختتم رفاقت میں 47 رنز جوڑے جبکہ انڈیا اے 187/7 کی مشکل صورتحال سے دوچار ہوگیا تھا۔ کلکرنی افریقی اننگز میں 4/37 کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔

TOPPOPULARRECENT