Friday , September 22 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں 1900 کینگرو ہلاک کردئے جائیں گے

آسٹریلیا میں 1900 کینگرو ہلاک کردئے جائیں گے

سڈنی 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں زائد از 1,900 کینگرو ہلاک کردئے جائیں گے ۔ اس کارروائی کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے ۔ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کی آبادی پر قابو پانے ایسا کیا جا رہا ہے بصورت دیگر علاقہ کی ماحولیات متاثر ہوسکتی ہیں۔ حکام نے کینگرو کی آبادی پر قابو پانے سالانہ پالیسی اقدامات کے حصہ کے طور پر یہ اعلان کیا ۔ اے بی سی نیوز نے بتایا کہ پیر کی شام سے دارالحکومت کے علاقہ میں ان ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور اطراف میں تقریبا دس ریزرو علاقوں کو بند کردیا جائیگا تاکہ یہ کام انجام دیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT