Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں 2 جولائی کو انتخابات

آسٹریلیا میں 2 جولائی کو انتخابات

کینبرا۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں انتخابی مہمات کا عنقریب آغاز ہوگا جن میں موسمی تغیر، کرپشن 2 جولائی کو منعقد شدنی انتخابات کے اہم موضوعات ہوں گے۔ وزیراعظم مالکم ٹرنبل نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر جنرل پیٹر کاسگرو سے جاریہ ہفتہ کے اختتام تک ملاقات کریں گے تاکہ انتخابات کی جو تاریخ 2 جولائی مقرر کی گئی ہے، اس کو قطعی طور پر منظور کرلیا جائے اور انتخابی مہمات کا آغاز کردیا جائے۔ اگر اپوزیشن سنٹر لیفٹننٹ لیبر پارٹی کو انتخابات میں کامیابی ملتی ہے کو اس صورت میں چھ سال کے دوران آسٹریلیا میں پانچویں مرتبہ نیا وزیراعظم مقرر کیا جائے گا۔ ٹرنبل نے اپنے پیشرو ٹونی اباٹ کی جگہ لی تھی۔

TOPPOPULARRECENT