Friday , May 26 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں 457 ویزہ قانون میں ترمیم سے ہندوستانی ملازمین بھی متاثر

آسٹریلیا میں 457 ویزہ قانون میں ترمیم سے ہندوستانی ملازمین بھی متاثر

ملبورن ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے ہنرمند بیرونی ورکرس کے لئے درکار 457 ویزہ کے قوانین میں ترمیم کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی ملازمت کے اختتام کے بد دوسری کسی ملازمت کے حصول کو محدود کیا جاسکے۔ یہ ایک ایسا قدم ہوگا جس سے ہندوستانی ورکرس بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ترمیم کے مطابق 457 ویزہ پر آئے ہوئے بیرونی ورکرس اپنی ملازمت کے اختتام پر اب صرف 60 دنوں تک آسٹریلیا میں قیام کرسکتے ہیں جبکہ قبل ازیں یہی حد 90 ایام کی تھی۔ ایمیگریشن وزیر پیٹرڈٹن نے کل کہا تھا کہ 19 نومبر 2016ء سے ایک ضمنی درجہ کے 457 ویزہ بردار کو اپنی ملازمت کے اختتام کے بعد اب بجائے 90 دنوں کے صرف 60 دنوں تک آسٹریلیا میں قیام کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT