Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا نے سری لنکا کے 318 رنز عبور کرلئے

آسٹریلیا نے سری لنکا کے 318 رنز عبور کرلئے

اوول۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے وارم اپ میچ میں آرون فنچ کے 137 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ لنکا قائد اینجلو میتھیوز کے 95 رنز ضائع ہو گئے۔ پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران جس میں سے گیارہ فیلڈنگ اور گیارہ ہی بیٹنگ کر سکتے تھے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرنے والی ابتدائی چار وکٹوں میں نروشن ڈکویلا ہی 41 رنز بنا سکے۔ کپتان اینجلو میتھیوز نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 95 اور چمارا کاپوگیڈرا نے 30 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا جبکہ اسیلا گنارتنے نے بھی ناقابل شکست 70 اور سیکوگے پرسنا نے 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں پر 318 رنز تک پہنچا دیا۔ آسٹریلیائی بولروں میں موائزز ہین ریکس ہی تین وکٹیں حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جوابی اننگز میں ڈیوڈ وارنر19،کرس لائن 19 اور موائزز ہین ریکس دس رنز بنا پائے لیکن  فنچ  اور ٹراوس ہیڈ کے ساتھ مل کر نہ صرف مجموعی اسکور 218 تک پہنچایا بلکہ اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ فنچ نے 137 رنز کی اننگز میں گیارہ چوکے اور چھ چھکے لگائے جبکہ ٹراوس ہیڈ نے ناقابل شکست 85 رنز کو سات چوکوں سے سجایا اور میتھیو ویڈ کے 13 جبکہ مارکوس اسٹوائنس کے 15 رنز کے سہارے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

TOPPOPULARRECENT