Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو بُری طرح ہرایا

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو بُری طرح ہرایا

پراویڈنس (گیانا) ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کامیابی کے قریب کچھ لڑکھڑایا، پھر بھی ’ٹرائی نیشن سیریز‘ کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹ سے شکست فاش دے دی۔ ٹورنمنٹ کے اس دوسرے میچ میں جو اتوار کو گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، مشکل وکٹ پر پہلے بیٹنگ کی دعوت پر جیسن ہولڈر زیرقیادت میزبان ٹیم ایک مرحلہ پر 50/1 سے بکھر کر محض 32.3 اوورز میں 116 پر ڈھیر ہوگئی۔ اسٹیون اسمتھ کی مہمان ٹیم نے اوپنر ڈیوڈ وارنر (55 ناٹ آؤٹ) کی ہاف سنچری کی مدد سے 25.4 اوورز میں 117/4 پر جیت درج کرائی اور بونس پوائنٹ لیا۔

TOPPOPULARRECENT