Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کو نمبر ایک ٹیم کا انعام

آسٹریلیا کو نمبر ایک ٹیم کا انعام

دبئی ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے ریکارڈ نویں مرتبہ آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کا ’’مگدر‘‘ اور ایک ملین ڈالرس کی بھاری انعامی رقم اپنے نام کرلی۔کپتان اسٹیون اسمتھ کو آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے چھ سال کے بعد یہ مگدر دوبارہ پیش کیا جو عمدہ کارکردگی کے صلے میں 2002  میں متعارف کروایا گیا تھا اور آسٹریلیا نے 2002 تا2009  ابتدائی آٹھ مگدر حاصل کئے ہیں۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کی کارکردگی غیر معمولی ہے اوریہ مگدر کھیل کے سخت طرز میں کسی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو تسلیم کرنے کی علامت ہے۔

TOPPOPULARRECENT