Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کیخلاف تین ونڈے میچوں میں اومیش اور سمیع شامل

آسٹریلیا کیخلاف تین ونڈے میچوں میں اومیش اور سمیع شامل

پانچ میچیس کی سیریز کا اتوار سے چینائی میں آغاز ، 16رکنی اسکواڈ کا اعلان
نئی دہلی ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولرس کی جوڑی اومیش یادو اور محمد سمیع کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے تین میچوں کیلئے 16 رکنی ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ ٹیم کے انتخاب کنندگان نے روی چندرن اشوین اور رویندر جڈیجہ جیسے دو سرکردہ اسپنرس کو بی سی سی آئی کی روٹیشن پالیسی کے تحت سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ /17 ستمبر کو چینائی میں کھیلا جائے گا ۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں واحد تبدیلی کے طور پر یبیر شردل ٹھاکر کی ٹیم میں عدم شمولیت ہے ۔ یادو اور سمیع کو سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد آرام دیا گیا تھا اور مختصر وقفہ کے بعد ان دونوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ پہلے تین کھیلوں کے لئے ہندوستان نے 15 کے بجائے 16 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے ۔ سلیکشن کمیٹی کے چیرمین ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ یوزویندر چاہل اور اکشرپٹیل کو سری لنکا میں جہاں ہندوستان نے تمام تین میچوں میں جیت حاصل کی تھی ان کے متاثرکن مظاہرہ کے سبب غیر معمولی اہم موقع دیا گیا ہے ۔ پرساد نے کہا کہ ’’آسٹریلیا کے خلاف پہلے تین ونڈے انٹرنیشنل میچوں کیلئے بورڈ کی روٹیشن پالیسی کے مطابق ٹیم کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ اشوین انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ اسپنر جڈیجہ گزشتہ ماہ سری لنکا میں ٹسٹ سیریز کے بعد سے آرام پر ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT