Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کیخلاف 4-0 کی کامیابی حیران کن نہیں: گنگولی

آسٹریلیا کیخلاف 4-0 کی کامیابی حیران کن نہیں: گنگولی

ممبئی۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے آج کہا ہے کہ 23 فروری کو پونے میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی 4 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کی 4-0 کی کامیابی حیران کن نہیں ہوگی۔ گنگولی نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کیلئے ہندوستان کا یہ دورہ مشکل ترین ہوگا اور جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں کہ کرکٹ میں مَیں پیش قیاسی نہیں کرتا، لیکن اگر ہندوستانی ٹیم اس سیریز میں 4-0 سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو یہ نتیجہ چونکا دینے والا نہیں ہوگا۔ گنگولی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2012ء سے ہندوستان کے ناقابل تسخیر موقف کا راز اسپنرس ہیں جو گذرتے وقت کیساتھ یکے بعد دیگرے بہتر مظاہرے کرتے چلے آرہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT