Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کیلئے شاندار پریکٹس میچ ، بی پی الیون کو واضح شکست

آسٹریلیا کیلئے شاندار پریکٹس میچ ، بی پی الیون کو واضح شکست

Chennai: Australian cricketer Matthew Wade leaving the ground after losing his wicket against Indian Board President's XI during a practice match at MAC Stadium in Chennai on Tuesday. PTI Photo by R Senthil Kumar(PTI9_12_2017_000106B)

مہمانوں کی طرف سے 347/7 میں چار ہاف سنچریاں ۔آل راؤنڈر اسٹوئنس کا عمدہ مظاہرہ
چینائی ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف لمیٹیڈ اوورس سیریز کیلئے اپنی تیاری عمدگی سے شروع کرتے ہوئے اپنے واحد پریکٹس میچ میں آج یہاں بورڈ پریسیڈنٹس الیون کو 103 رنز سے واضح شکست دیدی ۔ مارکس اسٹوئنس نے 60 گیندوں میں 76 رنز بنائے جو ٹراوس ہیڈ (65) ، ڈیوڈ وارنر (64) اور کیپٹن اسٹیو اسمتھ (55) کی ٹھوس ہاف سنچریوں کے بعد میزبانوں کیلئے مزید مصیبت کا سبب بنے۔ اس طرح دورہ کنندگان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے 347/7 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ۔ نوجوان آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے گیندبازی میں ہندوستان کی طرف سے سب سے اچھا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنے 8 اوورس میں 2/23 کے اعداد و شمار درج کرائے ۔ جواب میں نوجوان لیفٹ آرم اسپنر ایشٹن آگر نے 4/44 کے ذریعہ بی پی الیون کو 48.2 اوورس میں 244 پر آل آؤٹ کرنے میں کلیدی رول ادا کیا اور آسٹریلیا کی شاندار جیت پوری کی۔ میزبان ٹیم جس میں زیادہ تر نئے کھلاڑی شامل ہیں ، کبھی بھی 348 کے ٹارگٹ پر عمدگی سے آگے بڑھتی نظر نہیں آئی ۔ صرف اوپنر شری واٹس گوسوامی (43) اور ماینک اگروال (42) کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 79 رنز کی پارٹنرشپ ہی واحد نمایاں حصہ ہے ۔ اوپنر راہول ترپاٹھی (7) کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد گوسوامی اور اگروال کو آسٹریلیا والوں کی نپی تلی پیس بولنگ کیلئے دقت پیش آئی ۔ اس جوڑی نے 15 اوورس کھیلتے ہوئے 79 رنز جوڑے اور اس دوران مطلوبہ رن ریٹ بڑھتا گیا۔

اگروال کو گلین میکسویل نے ایک موقع بھی دیا لیکن وہ آخرکار 42 پر لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا شکار بنے جبکہ وارنر نے میدان میں دور کیچ لیا۔ بی پی الیون کی اننگز اگروال کے آؤٹ ہونے کے بعد بکھرگئی اور وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ایشٹن اور زخمی جوش ہیزل ووڈ کے متبادل رچرڈسن کے علاوہ جیمس فالکنر ، زمپا اور اسٹوئینس تمام کم از کم ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔ قبل ازیں آسٹریلیائی بیٹسمینوں نے وکٹ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے آزادی سے شارٹس لگائے ۔ چھ نمبر پر اسٹوئنس نے اسپنرس بالخصوص کرنی ویر کے خلاف بڑے شاٹس مارے ۔ انھوں نے ٹراویس کے ساتھ برق رفتار 88 رنز جوڑے۔ آسٹریلیائی بیٹنگ لائن اپ میں لگ بھگ تمام نے ٹیم انڈیا کے خلاف ونڈے سیریز کی شروعات سے قبل اچھی مشق کرلی ہے جیسا کہ وارنر اور اسمتھ نے بھی ہاف سنچریاں اسکور کئے ۔ صرف میکسویل بڑا اسکور نہیں کرپائے اور 14 کے انفرادی اسکور پر بولر سندر کو ہی کیچ دے بیٹھے ۔ ہند۔ آسٹریلیا ونڈے سیریز کا آغاز اتوار 17 ستمبر کو یہیں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT