Friday , July 28 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا کیلئے ہندوستانیوں کو آن لائن و یزاکی سہولت

آسٹریلیا کیلئے ہندوستانیوں کو آن لائن و یزاکی سہولت

ملبورن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آسٹریلیا نے ہندوستانیوں کیلئے آن لائن وزیٹرس ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے اب ہندوستانی شہری آسٹریلیا کا دورہ بہ آسانی کرسکیں گے۔ یکم ؍ جولائی سے اس پر عمل آوری ہوگی۔ یاد رہیکہ آسٹریلیا سیاحوں کا پسندیدہ ملک ہے جو اپنی تعطیلات یہاں گذارنا پسند کرتے ہیں۔ 2017ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ڈپارٹمنٹ آف امیگریشن اینڈ بارڈر پروٹکشن (DIBP) نے زائد از 65000 ہندوستانیوں کو وزیٹرس ویزے جاری کئے۔ ڈی آئی بی پی نے اس موقع پر بتایا کہ آسٹریلیا چونکہ سیاحت کیلئے ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے لہٰذا ہندوستانی شہریوں میں آسٹریلیائی ویزے کی زبردست طلب ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ منسٹر برائے امیگریشن و بارڈر پروٹیکشن الیکس ہاک نے کہا کہ آن لائن درخواستوں کے ادخال کا جو متبادل متعارف کیا گیا ہے اس کی وجہ سے ہندوستانی شہریوں کو اب آسٹریلیا کا ویزا حاصل کرنا آسان تر ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT