Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’آسٹریلیا کی کامیابی کیلئے کوہلی کو خاموش رکھنا ضروری‘‘

’’آسٹریلیا کی کامیابی کیلئے کوہلی کو خاموش رکھنا ضروری‘‘

خوشگوار جذبہ کے ساتھ کھیلنے اسٹیو اسمتھ کا وعدہ
چینائی ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل سیریز میں ویراٹ کوہلی کو خاموش رکھنا ، آسٹریلیا کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا اور انہوں نے وعدہ کیا کہ خوشگوار جذبہ کے ساتھ یہ سیریز کھیلی جائے گی ۔ کوہلی فی الحال بہترین فام کے ساتھ جارحانہ تیور اپنائے ہوئے ہیں ۔ نیز وہ سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 330 رن کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں ان کے اسکور میں دو سنچریز اور ایک نصف سنچری شامل ہے ۔ جزیرہ نما ملک میں انہوں نے انتہائی مہارت کے ساتھ دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 30 ویں تیز رفتار ونڈے انٹرنیشنل سنچری بنائی تھی ۔ جس کے ساتھ ہی کوہلی نے عظیم کھلاڑی رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کو برابر کرلیا ہے ۔ اسمتھ نے جو تاحال آٹھ ونڈے سنچریز بناچکے ہیں کہا کہ میزبان کپتان اور ان کے درمیان اس بڑے فرق پر وہ زیادہ فکر مند نہیں ہیں بلکہ اس سیریز میں کامیاب رہنا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ماضی میں کوہلی نے اسٹیو اسمتھ پر ’’چیٹنگ‘‘ (دھوکہ بازی) کا الزام عائد کیا تھا لیکن مہمان کپتان نے وعدہ کیا کہ اس مرتبہ کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوگا ۔ آسٹریلیا کے کپتان اسمتھ نے کہا کہ ’’میرے خیال میں یہ سیریز خوشگوار اور دوستانہ جذبہ کے ساتھ کھیلی جائے گی ۔ ہندوستان کے خلاف یہ سخت کھیل کا مقابلہ ہوگا ‘‘

 

TOPPOPULARRECENT