Wednesday , April 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے بہتر مظاہرہ کے باوجود ہندوستان کی 3-0 سے کامیابی متوقع:ہربھجن

آسٹریلیا کے بہتر مظاہرہ کے باوجود ہندوستان کی 3-0 سے کامیابی متوقع:ہربھجن

نئی دہلی ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ 4 میچوں کی ٹسٹ سیریز میں اگر آسٹریلیا نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا بھی تو ہندوستان 0-3 سے سیریز اپنے نام کرلے گا۔ انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ  آسٹریلیا نے اگراچھا کھیلا تو ہندوستان 0-3 سے جیتے گا ورنہ کامیابی 0-4 سے ہوگی۔میرا نہیں خیال ہے کہ ہندوستان کی وکٹ ان کے لئے آسان ہوگی اور اگر گیند شروع سے اسپن ہوئی تو وہ زیادہ سنبھل نہیں پائیں گے۔آسٹریلیا کی ٹیم اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں 4 میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لیے ہندوستان میں موجود ہے جہاں انھوں نے وارم اپ میچ سے دورے کا آغاز کردیا ہے۔ہربھجن نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ کو ماضی کے مقابلے میں کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘میتھیوہیڈن، گلرسٹ، پونٹنگ، ڈیمین مارٹن اور مائیکل کلارک سمیت تمام بڑے بیٹسمین تھے۔میرے خیال سے موجودہ ٹیم میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے علاوہ شاید ہی کوئی اور بیٹسمین جس طرح آسٹریلیا میں کھیلتا ہے ویسے ہی ہندوستان میں کھیلنے کے قابل ہو اور یہ سیریز ان کے لئے مشکل ہوگی۔آسٹریلیا کی بولنگ کو بھی ہندوستان کی وکٹ کے لئے غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے ہربھجن نے کہا کہ میرا خیال کہ ان میں کوئی معیار ہے کیونکہ یہاں پر بولنگ کرنا اور وہاں (آسٹریلیا) بولنگ کرنا مختلف ہے۔وکٹ کی رفتار مختلف ہے اس لئے انھیں محنت کرنا ہوگی۔آسٹریلیا کی اسپن بولنگ میں ناتھن لیون سرفہرست ہیں جنھوں نے ٹسٹ کرکٹ میں 228 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن اسٹیو اوکیفی، ایشٹن آگر اور لیگ اسپنر مچل سویپسن جیسے اسپنرزکم تجربے کے حامل ہیں۔ہربھجن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرمہمان کھلاڑی فقروں کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو انھیں اس ہندوستانی ٹیم سے بہت کچھ سامنا کرنے کی تیاری کی ضرورت ہے۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹسٹ سیریز کا آغاز 23 فروری کو پونے میں ہوگا، دوسرا ٹسٹ 4 مارچ سے بنگلور، تیسرا ٹسٹ 16 مارچ سے رانچی اور چوتھا میچ 25 مارچ کو دھرم شالا میں شروع ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT