Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی مضبوط پوزیشن

آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی مضبوط پوزیشن

ہوبارٹ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک (104)کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے 121 رن پر دو وکٹ آؤٹ کر کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن پیر کو اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔بارش کی وجہ سے میچ کے دوسرے دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی گئی۔ تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹ پر 171 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔باوما 38اور ڈی کاک نے اپنی اننگز کو 28 رنز سے آگے بڑھایا۔ڈی کوک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 رنز بنائے اور تبا باوما (74) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 144 رنز کی ساجھے داری کرکے جنوبی افریقہ کو 326 رنز کے اسکور تک پہنچایا اور مہمان ٹیم نے 241 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ڈی کاک نے 143 گیند کی سنچری اننگز میں 17 چوکے لگائے تو وہیں باوما نے 204گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکے لگائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ نے 89 رنز دے کر چھ وکٹ اور مشیل اسٹارک نے 79رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جو مین کوایک وکٹ ملا۔پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر ہونے والی آسٹریلیائی ٹیم نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے لئے ہیں اور وہ اب جنوبی افریقہ کے 326 رنز کے اسکور سے 120رنز پیچھے ہیں جبکہ اس کے آٹھ وکٹ باقی ہیں۔عثمان خواجہ 56 اور کپتان اسٹیون اسمتھ 18 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔سلامی بلے باز کو برنس کھاتہ کھولے بغیر ہی تیز بولر کائل ایبٹ کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے ۔پہلی اننگز میں ایک رن بنانے والے ڈیوڈ وارنر نے دوسری اننگز میں 78 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 45 رن بنائے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ 14 اوور میں 55رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔ڈی کوک کی اننگز دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی جنہوں نے مشکل وکٹ پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سنچری مکمل کی، وہ 17 چوکوں سے مزین 104رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے باووما نے ورنن فلینڈر کے ساتھ مل کر اسکور کو 392 تک پہنچایا لیکن 74کے انفرادی اسکور پر وہ جو مینی کی ٹسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ بنے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT