Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو 4-0 سے شکست

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو 4-0 سے شکست

اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ میں جمی ڈائیور کی لکڑی کا کمال

ایپوہ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 25 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے ایک مقابلے میں جمی ڈائیور نے اپنی لکڑی کا شاندار کمال دکھایا جس کے نتیجہ میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف صفر کے مقابلے چار گول سے شاندار کامیابی حاصل ہوگئی۔ اس طرح ورلڈ چمپینس آسٹریلیا راؤنڈرابن لیگ مقابلوں میں لگاتار تین کامیابیوں کے ساتھ تاحال 9 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ اس دوران دفاعی چمپین نیوزی لینڈ نے جاپان کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دے کر چار مقابلوں میں تاحال حاصل کردہ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو کھیل کے 24 ویں منٹ میں حریفوں پر ابتدائی سبقت حاصل ہوئی جب بلیک گوورس نے پینالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا جس کے باوجود پاکستانی ٹیم اپنی طاقتور حریف کے خلاف سخت مزاحمت جاری رکھی۔ بعدازاں ڈائیور نے صرف 2 منٹ کے دوران دو گول بنالیا جس کے ساتھ ہی یہ کھیل پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ ڈائیور نے تھامس کریگ کو بیاک پاس دیا اور کھیل کے 41 ویں منٹ میں ہاکی اسٹک کا بہترین استعمال کرتے ہوئے پاکستانی گول کیپر عمران بٹ کے پاس ایک شاٹ لگاتے ہوئے کوئی غلطی نہیں کی جس کے ایک منٹ بعد ہی ڈائیور نے کرس سیرئیلو کی طرف سے آگے بڑھائی جانے والی گیند کو بالکل صحیح انداز میں گول نیٹ میں پہونچا دیا جس کو روکنے میں پاکستان گول کیپر بے بس نظر آئے۔ کھیل کے 52 ویں منٹ میں آران زالیوسکی نے ایک آہستہ شاٹ لگاتے ہوئے گول بنایا۔ پاکستان کو تین مقابلوں میں 3 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں اور اس کا آئندہ مقابلہ دیرینہ کٹر حریف ہندوستانی ٹیم سے منگل کو ہوگا۔ پاکستان نے اگرچہ کینیڈا کو شکست دیتے ہوئے اذلان شاہ ٹورنمنٹ میں کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن بعد کے دو مقابلوں میں اس کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT