Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو شکست

آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو شکست

ملبورن ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی خاتون ہاکی کھلاڑیوں نے اسٹیٹ فٹ بال اینڈ ہاکی سنٹر میں کھیلے گئے تیسرے اور فائینل مقابلہ میں 1-3 سے شکست کے ساتھ اپنے دورہ آسٹریلیا کا اختتام کیا ۔ ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو میزبان ملک کے خلاف ایک کے مقابلے تین سے شکست ہوگئی ۔ فائنل مقابلہ میں ہندوستانی لڑکیوں نے اچھی شروعات کی ۔ نکی پردھان ، دیپ گریس اینا اور گول کیپر رجنی ایٹیمیارپو نے گول بنانے کیلئے آسٹریلیائی لڑکیوں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے اسکور کو دوسرے کوارٹر تک 0-0 تک برقرار رکھا ۔ دیپکا نے پھر ایک مرتبہ بھرپور ایکشن کے ساتھ کلنڈی کمرفورڈ کوآسٹریلیا کیلئے پہلا گول بنانے سے روک دیا ۔ لیکن فیلڈر پر ٹکراؤ کے ایک بدبختانہ مرحلہ پر کپتان وندنا کو ماباقی کھیل تک میدان سے باہر نکال دیا گیا ۔ ہندوستان نے کھیل کے نصف مرحلہ تک آسٹریلیا پر صفر کے مقابلہ ایک کی سبقت برقرار رکھی ۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستانی لڑکیوں کو لگاتار چار پینالٹی کارنر ملے لیکن وہ ان میں گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہیں ۔ نکی اور گول کیپر ایٹیماریو کو آسٹریلیا کی لڑکیوں نے فرنٹ لائن پر جدوجہد میں مصروف رکھا ۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت خوش قسمت رہی جب کمرفورڈ کے ایک شاندار شاٹ کو ایٹیمارپو نے گول میں تبدیل ہونے سے روک لیا ۔ کھیل کے 39 ویں منٹ بروک پیریس نے ایک پینالٹی کارنر حاصل کیا ۔ جس کو ہاکیروس نے گول میں تبدیل کرتے ہوئے اسکور کو ہندوستانی اسکور کے برابر پہونچادیا ۔ بعد ازاں گابی نانسی نے ایک گول بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنادیا اور آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے دو سے سبقت حاصل ہوگئی ۔ جورڈن بولزبرگ نے تیسرا گول بنایا ۔ جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو فتح حاصل ہوگئی ۔ دیپکا کو ان کے شاندار کھیل کے مظاہرہ پر ٹورنمنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT