Friday , September 22 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا کے عام انتخابات میں پانچ ہندوستانی بھی شامل

آسٹریلیا کے عام انتخابات میں پانچ ہندوستانی بھی شامل

ملبورن۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں آئندہ ماہ عام انتخابات منعقد شدنی ہیں جس میں 200 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، تاہم اس کی خصوصیت یہ ہے کہ ان 200 امیدواروں میں پانچ ہندوستانی نژاد امیدوار بشمول دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ایوان نمائندگان کی تمام 150 نشستوں پر انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ سینیٹس کی 76 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔ 1987ء کے انتخابات کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ انتخابی میدان میں جو ہندوستانی نژاد امیدوار ہیں جن میں دو خواتین 51 سالہ آسٹریلیائی شیکھا الیکس بھتال ہیں جو گرینس پارٹی کی نمائندہ ہیں اور لیبر پارٹی کی نمائندگی کرنے والی لیزا سنگھ ہیں۔ مردوں میں ششی بھٹی اور کریس گمبین لیبر پارٹی سے مقابلہ کررہے ہیں جبکہ 39 سالہ موہت کمار لبرل پارٹی سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ موہت کمار فریدآباد کے ساکن ہیں جو 1994ء میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT