Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آسٹریلیا کے مسافروں کیلئے خوشخبری 3 سالہ ملٹی پل ویزا کا اعلان

آسٹریلیا کے مسافروں کیلئے خوشخبری 3 سالہ ملٹی پل ویزا کا اعلان

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آسٹریلیا ہائی کمشنر برائے ہند ہریندر سدھو نے ہندوستان کے لیے 3 سالہ ملٹی پل انٹری وزیٹرس ویزا جاری کرنے کے تعلق سے آج کئے گئے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اس نئی پالیسی پر جولائی 2016 سے عمل آوری ہوگی ۔ آسٹریلیا کا دورہ کرنے کے خواہاں مسافروں کو اب 3 سال کا ملٹی پل ویزا ملے گا جو آسٹریلیا کو 3 سال کے اندر کئی مرتبہ جاسکتے ہیں ۔ البتہ ہر دورہ کے دوران آسٹریلیا میں قیام کی مدت صرف 3 ماہ کی ہوگی ۔ اس طرح کا ویزا دیگر 3 ملکوں تھائی لینڈ ، ویتنام اور چلی کو بھی جاری کیا جائے گا ۔ آسٹریلیا میں ہندوستانیوں کی زبردست پذیرائی ہوئی ہے اس لیے سیاحت اور تجارت کے لیے ہندوستانیوں کی اکثریت آسٹریلیا کا دورہ کرتی ہے اس لیے 3 سال مدت کے دوران ہر مسافر کو بار بار ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ہر دورہ پر اسے 3 ماہ کے قیام کی اجازت رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT