Saturday , March 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے 451 کے جواب میں ہندوستان 120/1

آسٹریلیا کے 451 کے جواب میں ہندوستان 120/1

رانچی۔17مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اوپنر لوکیش راہول کی پر اعتماد اور جارحانہ نصف سنچری اور مرلی وجے کے ہمراہ چیٹشور پجارا کا ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت ہندوستان نے یہاں اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیائی ٹیم کے ہمالیائی اسکور کے جواب میں دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 120 رنز اسکور کرلئے ہیں۔راہول نے 102 گیندوں میں 67 رنز بنانے علاوہ وجے کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لئے 91 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔راہول کو فاسٹ بولر پیٹ کمنس نے وکٹوں کے پیچھے میتھو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا۔دن کے اختتام پر وجے نے 112 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 42 رنز اور پجارا نے 26 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 10 رنز اسکور کرلئے ہیں۔قبل ازیں حریف کپتان اسٹیون اسمتھ کی ناٹ آوٹ اور شاندار سنچری  کے درمیان  اسپنر رویندر جڈیجہ 124 رن کے عوض پانچ وکٹوں کی ذمہ دارانہ بولنگ سے میزبان ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پہلی اننگز کو تسرے ٹسٹ کے دوسرے دن دوپہر کے کھانے کے کچھ دیر بعد 451  رن پر سمیٹ دیا۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 137.3 اوور میں451  رنز بنائے جبکہ گزشتہ میچ میں ڈي آر ایس کے تنازعہ کا سامنا کرنے والیمہمانکپتان اسٹیون اسمتھ 178 رن کی زبردست اننگز کھیل کر میدان سے ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔ اسمتھ نے 361 گیندوں کی اننگز میں 17 چوکے لگائے اور گلین میکسویل (104) کے ساتھ آسٹریلیائی ٹیم کی جانب سے پانچویں وکٹ کے لئے 191 رن کی ریکارڈ شراکت بھی کھیلی۔ اسمتھ نے میچ کے پہلے ہی دن اپنے5000  ٹسٹ رنز بھی مکمل کر لئے تھے جبکہ وہ ہندوستانی کی سر زمین پر میزبان ٹیم کے خلاف 150 سے زیادہ اسکور بنانے والے پہلے آسٹریلیائی کپتان بھی بن گئے ہیں۔

ان سے پہلے یہ ریکارڈ سابق کپتان مائیکل کلارک کے نام تھا جنہوں نے 13 ۔2012  میں 130 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ وہ ہندوستان میں بہترین اننگز کھیلنے والے بطور مہمان ٹیم کے کپتان پانچویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے آگے ویسٹ انڈیز کے کلایو لائڈ (ناٹ آوٹ 242) ہیں۔اسمتھ کے علاوہ گلین میکس ویل نے بھی اپنے کرئیر کی پہلی ٹسٹ سنچری بنائی۔میکس ویل نے  185 گیندوں میں 104 رنز اسکور کئے جس میں 9 چوکوں اور 2 چھکے شامل ہیں۔اس سنچری کے دوران میکس ویل نے آسٹریلیا کے لئے ایک انفرادی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے جیسا کہ انہوںنے سابق آل راؤنڈرشین واٹسن کے بعد تینوں طرز کی کرکٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔ میکس ویل تینوں طرز کی کرکٹ میں سنچری بنانے والی فہرست میں اپنا نام درج کرچکے ہیں جس میں پہلے ہی گریس گیل ‘برنڈن مکالم ‘مارٹن گپٹل‘تلک رتنے دلشان ‘فاف ڈپولیسی ‘مہیلا جئے وردھنے ‘تمیم اقبال‘احمد شہزاد‘ لوکیش راہول‘روہت شرما‘سریش رائنا اور واٹسن شامل ہیں۔ہندوستان کے لئے جڈیجہ نے 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ اومیش یادو نے 106 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔روی چندرن اشون کے بولنگ مایوس کن رہی جنہوںنے 34 اوورس میں 114 رنز دینے کے باوجود صرف ایک وکٹ حاصل کرپائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT