Saturday , April 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا 469/7 ڈکلیر، انڈیا اے 176/4

آسٹریلیا 469/7 ڈکلیر، انڈیا اے 176/4

????????????????????????????????????

ممبئی ۔18 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) دورہ کنندہ آسٹریلین ٹیم نے انڈیا اے کے خلاف یہاں رواں ٹور میچ میں بہتر بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 469/7 پر ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ مہمان ٹیم نے اپنے کل کے اسکور 327/5 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور میڈل آرڈر میں میچل مارش کے ہمراہ وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ مارش نے 75 رنز کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکہ مارا جبکہ ویڈ نے منصوبوں کے تحت 89 گیندوں میں 64 رنز بناتے ہوئے تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ جوابی اننگز میں میزبان ٹیم کیلئے نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے ایئر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور سات چوکے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پنچل (36 ) اور باؤنے (25) نے بہتر شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کیا جبکہ کپتان ہاردیک پانڈیا 19 رنز بناکر برڈ کا شکار ہوئے ۔ آسٹریلیا نے بولنگ شعبہ میں اپنے اہم بولروں کو استعمال نہیں کیا اور برڈ ، میچل مارش ، نیتھن لیان اور اوکوفی سے ہی بولنگ کروائی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT