Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ انعامی رقم

آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ انعامی رقم

ملبورن، 22دسمبر (یواین آئی) سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کی انعامی رقم میں 14 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جو پانچ کروڑ آسٹریلیائی ڈالر (3.61 ملین امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے ۔  آسٹریلیا اوپن کے سنگلز فاتحین کو 37 لاکھ آسٹریلیائی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔منتظمین نے گزشتہ روز بتایا کہ سال 2017ء کے سیشن میں انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے جو سال 2001ء کے بعد تین گنا زیادہ ہے ۔ اس میں سال 2014ء کے بعد ایک کروڑ آسٹریلیائی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹورنمنٹ کے ڈائریکٹر کریگ ٹلی نے بتایا کہ اگلے سال ابتدائی راؤنڈ اور کوالیفائنگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی بڑھی ہوئی رقم ملے گی۔ پہلے راؤنڈ میں ہارنے والے کھلاڑی کو ہی 50ہزار آسٹریلیائی ڈالر مل جائیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے 30 فیصد زیادہ ہے ۔ اسی طرح دوسرے راؤنڈ کی انعامی رقم کو 29فیصد بڑھا کر 80ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے جبکہ تیسرے اور چوتھے راؤنڈ میں ہارنے والوں کو بھی معقول رقمی انعامات آسٹریلیائی ڈالر میں ملیں گے ۔کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور رنر اَپ کو ملنے والی انعامی رقم میں 9 فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ آسٹریلین اوپن ملبورن میں 16جنوری سے کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT