Tuesday , April 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلین اوپن ٹرافی کے ساتھ فیڈرر پہاڑ پر

آسٹریلین اوپن ٹرافی کے ساتھ فیڈرر پہاڑ پر

زیورخ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر آسٹریلین اوپن میں اپنی پانچویں کامیابی اور پروفیشنل کیریئر میں18ویں گرانڈ سلام کے حصول کا منفرد انداز میں جشن منایا۔ ا نہو ں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحو ں کیلئے ان یادگار لمحات کی چند تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں وہ سال کے پہلے گرانڈ سلام ایونٹ کی ٹرافی کے ساتھ سوئس الپس پر نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے برف سے ڈھکے پہاڑ پر گیند سے سروس کا بھی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر فیڈرر نے کہا کہ  وہ ہمیشہ سے ٹرافی کو پہاڑ کی چوٹی پر پہنچانا چاہتے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT