Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلین اوپن کوالیفائرس میں مائیننی کو شکست

آسٹریلین اوپن کوالیفائرس میں مائیننی کو شکست

ملبورن ۔ 16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیوس کپ یافتہ ہندوستانی کھلاڑی ساکت مائیننی اپنی بہتر مساعی کے باوجود آسٹریلین اوپن کوالیفائرس کی آخری رکاوٹ کا مقابلہ نہیں کرسکے جس کے نتیجہ میں انھیں مرزا یاسچ کے ہاتھوں شکست ہوگئی ۔ مائینن نے اگرچہ اچھی شروعات کیتھی لیکن بوسنیا و ہرزیگوینا سے تعلق رکھنے والے حریف مرزا یاسچ کے خلاف دو گھنٹے چھ منٹ تک سخت جدوجہد میں 6-8 ، 4-6، 6-3 سے شکست سے دوچار ہوگئے ۔ مائیننی کی شکست کے بعد مین سنگلز میں ہندوستانی نمائندگی اب صرف یوکی بھامبری تک محدود ہوجائے گی ۔ جنھیں اپنی پہلی راؤنڈ میں عالمی نمبر چھ تھامس برڈچ سے مقابلہ کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT