Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آسٹریلین ایجوکیشن ایگزیبیشن ، یونیورسٹیز انٹرنیشنل داخلہ ٹیموں کی شرکت

آسٹریلین ایجوکیشن ایگزیبیشن ، یونیورسٹیز انٹرنیشنل داخلہ ٹیموں کی شرکت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : نپچون ایجوکیشنل کنسلٹنٹ پرائیوٹ لمٹیڈ کے مسٹر ستیش کمار بی کے بموجب آسٹریلین ایجوکیشن ایگزیبیشن 14 فروری کو 10 بجے دن تا 5 بجے شام کے درمیان ادتیہ پارک ان ( امیر پیٹ ) میں منعقد کی جارہی ہے ۔ ہر سال مختلف یونیورسٹیز کی انٹرنیشنل ایڈمیشن ٹیمیں مندرجہ ذیل امور پر ان ٹیک وائز روڈ شوز کا انعقاد کرتی ہیں ۔ جس میں دستیاب کورسیس ، داخلہ کا پیمانہ ، اسکالر شپس ( اگر کوئی ہو ) ، محل وقوع ، فوائد ، طلبہ کا تجربہ ، قیام کے مسائل ، پلیسمنٹ سے متعلق امور ، انٹرن شپس وغیرہ اور تمام دیگر امور مباحث کے ذریعہ طلبہ کو سمجھائے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈیکین یونیورسٹی ، لاٹروب یونی ، سوین برون یونیورسٹی ، آر ایم آئی ٹی ، چارلس اسٹرٹ یونیورسٹی ، میکیویر یونیورسٹی ، یو ڈبلیو اے ، یونی ایدیلیڈ ، ملینڈر یونیورسٹی وغیرہ شرکت کررہی ہیں ۔ داخلہ مفت ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9052666789 ۔ 9849025444 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT