Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / آسیان نوجوانوں کی کانفرنس سے سشما سواراج کا خطاب

آسیان نوجوانوں کی کانفرنس سے سشما سواراج کا خطاب

بھوپال ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشما سواراج نے آج نوجوانوں کے سیاسی ، معاشی اور سماجی شعبوں میں پائیدار امن اور تنازعات کے انسداد کیلئے شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سشما سواراج آسیان نوجوانوں کی چوٹی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گوتم بدھ نے جو امن کا پیغام دیا تھا وہ آج بھی کارآمد ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ امن سے زیادہ بڑی نعمت اور کوئی نہیں ہے ۔ سشما نے کہا کہ نوجوان تبدیلی کے نقیب ہیں اور تنازعات کے انسداد وہ برقراری امن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT