Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / آشا رام باپو کی درخواست ضمانت 9ویں مرتبہ مسترد

آشا رام باپو کی درخواست ضمانت 9ویں مرتبہ مسترد

جودھپور۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجھستان ہائی کورٹ نے آج خود ساختہ سادھو آشا رام باپو کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جنہیں عصمت ریزی کے الزام کا سامنا ہے۔ آشا رام باپو کی اب تک 9ویں مرتبہ درخواست ضمانت مسترد کی گئی ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست کو نامنظور کردیا تھا۔ درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جسٹس نرمل جیت کور نے کہا کہ چونکہ اس کیس کی سماعت اختتام کے قریب ہے لہذا انہیں ضمانت منظور کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ ایک نو عمر لڑکی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ آشا رام نے جودھپور کے قریب واقع اپنے آشرم میں جنسی حملہ کیا تھا۔ شاہ جہاں پور اُتر پردیش کی متوطن یہ لڑکی آشرم کی طالبہ ہے ۔ لڑکی کی شکایت پر جودھپور پولیس نے آشارام کو 31اگسٹ 2013 کو گرفتار کیا تھا اور اسوقت سے جیل میں مقید ہیں۔واضح رہے کہ بابا آشا رام کے کیس کی پیروی ممتاز بی جے پی لیڈر ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کررہے ہیں جنہوں نے آشارام کے خلاف الزامات کو ایک گہری سازش قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT