Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آشا ورکرس کی ہڑتال جاری

آشا ورکرس کی ہڑتال جاری

جوگی پیٹ ۔ 2ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگی پیٹ میں 90دنوں سے آشا ورکرس کی ہڑتال جاری ہے ‘ جس کی وجہ کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کیلئے ان کی خدمات کافی اہم ہیں ۔ عرصہ دراز سے ہڑتال کے سبب خواتین و بچوں سے متعلق خدمات متاثر ہیں ۔تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ کیلئے آشا ورکرس ہڑتال پر ہیں ‘ کئی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے ان سے اظہار یگانگت کیا گیا اور ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود سبھی کوششیں رائیگاں گئیں اور حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ سکی ‘ ارباب مجاز کے علاوہ مختلف نمائندوں کو چاہیئے کہ اس جانب توجہ دیں اور آشا ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سے موثر نمائندگی کریں تاکہ ہرتال ختم ہو اور خواتین و اطفال کو راحت ملے ۔

TOPPOPULARRECENT