Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آشا ورکرس کی ہڑتال 70دن سے زائد

آشا ورکرس کی ہڑتال 70دن سے زائد

یلاریڈی۔/11نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تنخواہ میں اضافہ اور ملازمت کے تحفظ کیلئے کی جارہی ہڑتال کو آشا ورکرس تہواروں کے موقع پر بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر 70 دن مکمل کرلئے جگہ جگہ پٹاخے جلاتے ہوئے خوشیاں منائی جارہی ہیں تو دوسری طرف آشا ورکرس اظہار ناراضگی کرتے ہوئے اپنی طویل ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آشا ورکرس کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات مکمل کرنے کے بعد ہی ان کی زندگی میں دیوالی ہوگی۔ حکومت کی معنی خیز خاموشی و بے حسی پر آشا ورکرس شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ یلاریڈی، لنگم پیٹ، ناگی ریڈی پیٹ، تاڑوائی، سداشیونگر، گندھاری منڈل پر آشا ورکرس 70دنوں سے اپنی ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ناگی ریڈی پیٹ تحصیل آفس کے روبرو آشا ورکرس نے دھرنا منظم کیا۔

یلاریڈی ڈپٹی تحصیلدار کا تبادلہ
یلاریڈی۔/11نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈپٹی تحصیلدار مسٹر وینکٹیشم کا تبادلہ کاماریڈی ہونے کی اطلاع ریونیو عملہ نے دی۔ ان کے تبادلہ کے احکام ضلع کلکٹر نے جاری کئے۔ یلاریڈی تحصیل آفس پر عوام کو اپنی شکایات عہدیداروں تک پہنچانے کیلئے آفس پر ایک فریادی باکس رکھا گیا ہے جس میں عوام اپنی اپنی فریادیں ڈال سکتے ہیں جسے ہر دو شنبہ کو کھول کر اس میں موجود شکایتوں  کو عہدیدار حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT