Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آشریا مکانات پندرہ سال تک فروخت نہیں کئے جاسکتے : کرشنپا

آشریا مکانات پندرہ سال تک فروخت نہیں کئے جاسکتے : کرشنپا

بلگاوی۔27نومبر: (سیاست ڈاٹ کام ) ریاستی حکومت کی طرف سے غریب طبقات کو آشریہ اسکیم کے تحت جو بھی مکانات مہیا کرائے گئے ہیں اس کا قرضہ حکومت کو ادا کردئے جانے کے بعد بھی پندرہ سال تک اس مکان کو سرکاری ملکیت کے طور پر بطور رہن رکھا جائے گا اور اس مدت میں ان مکانات کی کسی اور فروخت کی گنجائش نہیں رہے گی۔ پندرہ سال مکمل کرچکے مکانات کو فروخت کرنے کیلئے بھی ریاستی حکومت سے منظوری حاصل کرنی لازمی ہوگی۔ یہ بات آج ریاستی وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا نے بتائی۔ کونسل میں وقفۂ سوالات کے دوران کے پرتاب چندر شٹی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ 15 سال کے عرصہ تک آشریا مکان کو فروخت کرنے کی اجازت قطعاً نہیں دی جاسکتی۔ اسی لئے ریاستی حکومت کی طرف سے ان مکانات کے قرضہ جات معاف کئے جانے کے باوجود بھی حق ملکیت مالکان کو نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رواں سال ریاستی حکومت چھ لاکھ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے ، ان میں سے 52ہزار مکانات مستحقین کو مہیا کرانے کیلئے ضروری قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ بقیہ 5.48لاکھ مکانات کیلئے مستحقین کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2010-11 سے ان مکانات کی تعمیر کی پیش رفت کے جائزہ کی بنیاد پر رواں سال کا نشانہ طے کیاگیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT