Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / آشنا کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

آشنا کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /19 اپریل ( سیاست نیوز ) سرور نگر علاقہ میں ایک خاتون نے آشنا کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے 22 سالہ سُپریا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کے والد نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق سُپریا گذشتہ ایک سال سے رنجیت گوڑ نامی شخص کے ساتھ شادی کے بغیر ازدواجی تعلقات قائم کئے ہوئی تھی اور یہ لوگ آپسی رضامندی سے زندگی بسر کر رہے تھے ۔ گذشتہ چند دنوں سے رنجیت گوڑ سُپریا کو ہراساں کر رہا تھا ۔ جس سے سُپریا ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT