Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آشوتوش شرما کو گیتم یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری

آشوتوش شرما کو گیتم یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سائنس وٹکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی حصہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے گیتم یونیورسٹی نے پروفیسر آشوتوش شرما کو ڈاکٹر آف سائنس ( ڈی ایس سی ) کی اعزازی ڈگری تفویض کی ۔ 21 جنوری کو حیدرآباد میں اس کے چھٹے کانوکیشن میں یہ ڈگری حوالے کی جائے گی ۔ پروفیسر آشوتوش شرما حالیہ طور پر محکمہ سائنس و ٹکنالوجی ، حکومت ہند کے سکریٹری ہیں ۔نانو ٹکنالوجی ، نانو کمپوزیٹس اور انرجی میںا یم ای ایم ایس / این ای ایم ایس ، صحت اور ماحولیات کے میدانوں میں موصوف سرفہرست پس منظر رکھتے ہیں ۔ وہ آئی آئی ٹی کانپور میں نانو سائنس پر ڈی ایس ٹی یونٹ کے قیام کے ذمہ دار ہیں ۔ گیتم کے چانسلر پدما شری پروفیسر کے راما کرشنا راؤ ، وائس چانسلر پروفیسر جی سبرامنیم ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈی ہری نارائنا ، رجسٹرار پروفیسر ایم پوتاراجو ، بورڈ آف مینجمنٹ ممبرس اور ڈائرکٹرس مختلف اسکولوں سے اس موقع پر حصہ لیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT