Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آصف آباد سب کلکٹر کا دورہ سرپورٹاؤن

آصف آباد سب کلکٹر کا دورہ سرپورٹاؤن

سرپورٹاؤن۔16اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آصف آباد سب کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے سرپور ٹاؤن مستقر کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ اسموقع پر تحصیلدار سرپور ٹاؤن رمیش بابو بھی موجود تھے ۔ سرپور ٹاؤن مستقر میں گذشتہ کچھ دنوں سے ادھورے ایس ٹی گرلز آشرم ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا دورہ کرتیہ وئے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کو روکنے کی وجوہات کے بارے میں دریافت کرنے پر تحصیلدار سرپور ٹاؤن رمیش بابو نے کہا کہ ہاسٹل تعمیر کی جانے والی اراضی سرکاری ہیں لیکن کچھ مقامی افراد کی جانب سے اراضی ان کی ہونے کا دعویٰ کرنے کی وجہ سے کچھ وقت کیلئے تعمیراتی کام روک دیا گیا ۔ لیکن بعد تفصیلی انکوائری کے ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کو انجام دینے والی اراضی سرکاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس لئے بہت جلد انکوائری مکمل کرتے ہوئے ادھورے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کی سب کلکٹر آصف آباد راجیو گاندھی ہنمنتو نے مقامی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ۔ بعدازاں تحصیلدار آفس کا بھی دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT