Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آصف جاہی دور کے خواتین کا معاشرتی ترقی میں اہم کردار

آصف جاہی دور کے خواتین کا معاشرتی ترقی میں اہم کردار

پروفیسر ای سدھارانی کا لکچر ، صاحبزادے میر عظمت علی خاں کی پینٹنگس کا رسم اجراء
حیدرآباد۔18جولائی(سیاست نیوز) ایچ ای ایچ دی نظام میوزیم حیدرآباد کے زیر اہتمام چوتھے ڈاکٹر شیلہ راج میموریل کے لکچر ر بعنوان ’’آصف جاہی دور میںخواتین کا تعاون ‘‘ کا انعقاد عمل میںآیا۔ پروفیسر ای سدھا رانی ڈائرکٹر سنٹر فار اسٹاف ٹریننگ اینڈڈیولپمنٹ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے لکچر کے دوران آصف جاہی دور کی گنگا جمنی تہذیب کے فروغ ‘ خواتین کی فلاح وبہبود‘ حقوق خواتین و اطفال ‘ دواخانو ں او ر تعلیمی اداروں کے قیام میں دور آصف جاہی کی خواتین بالخصوص امراء ‘ منصب دار او رجاگیردار خاندانوں سے تعلق رکھنے والی عورتوں کے گرانقدر تعاون کی تفصیلات پیش کی۔ انہوں نے پائور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ اپنے لکچر میںبتایا کہ کس طرح خاندان آصف جاہی کی خواتین نے دواخانوں کی تعمیر اور سماجی تنظیموں کے قیام کے ذریعہ ریاست حیدرآباد کی خواتین میںسماجی تبدیلی کا ایک رحجان پیدا کیا۔ طبقے واری عصبیت کو ختم کرنے کے لئے خاندان آصفجاہی کی جانب سے لائے گئے اصلاحات اور دلت خواتین کو فوج میںشامل کرنا ‘ سکیورٹی گارڈس کے عہدوں پر ان کے تقررات کے واقعات کا بھی اس موقع پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست حیدرآباد میں چھوٹی بڑی کئی ریاستیں تھیں جہاں پر علاقائی منصب دار اور جاگیرداروں کی حکومتیں تھیں مگر جہاں پر خواتین حکمران تھیں وہاں سے آصف جاہی حکومت کے ساتھ تعاون کے بے شمار واقعات تاریخ میں موجود ہیں ۔  بعدازاں صاحبزادہ میرعظمت علی خان کی پینٹنگس پر مشتمل آصف جاہی اینڈ ورلڈارکیٹکچر کی رسم اجرائی ممتاز مورخ سجاد شاہد کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر جناب شوکت حسین ایڈمنسٹریشن افیسر ایچ ای ایچ دی نظام میوزیم‘ ایم ویدا کمار چیرمن ٹی آر سی ‘ شریمتی انورادھا ریڈی‘ غلام یزدانی ایڈوکیٹ کے علاوہ شہر حیدرآباد کی ممتاز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔

TOPPOPULARRECENT