Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / آصف نگر و الوال میں خودکشی کی وارداتیں

آصف نگر و الوال میں خودکشی کی وارداتیں

حیدرآباد /14 مارچ (سیاست نیوز ) آصف نگر اور الوال کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ کشن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایس آر ریڈی ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ کشن نے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ اس کی یادداشت کمزور ہو رہی تھی اور وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہا تھا ۔ جس کے سبب اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 58 سالہ پرتاپ ریڈی نے کل رات ا نتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ یہ شخص بھی بلارم علاقہ کا ساکن تھا جو کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوگیا اور شدید مالی پریشانیوں سے تنگ آچکا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT