Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا انعقاد

آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا انعقاد

شیعہ اسمعٰیلیہ مسلمانوں کے روحانی رہنما دنیا میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کوشاں
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : دنیا بھر میں موجود شیعہ اسمعٰیلیہ مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام ( روحانی رہنما ) کی حیثیت سے آغا خان کی 60 سالہ یا گولڈن جوبلی تقاریب 11 جولائی کو منعقد ہوئی ۔ دنیا بھر میں منعقدہ ان تقاریب سے زائد از 25 ممالک میں گلوبل اسمعٰیلیہ کمیونٹی ، آغا خاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے پارٹنرس اور فیتھ کمیونٹی لیڈرس یکجا ہوئے ۔ 11 جولائی کو ایک اہم اعلانات کے سال کا آغاز ہوتا ہے جو آغا خان کی جانب سے اخلاقی اقدار کے اصولوں اور امن پر مبنی شراکت کے لیے گلوبل کمٹمنٹ کے لیے کیے جاتے ہیں ۔ گذشتہ چھ دہوں میں آغا خان نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی لائی ۔ انہوں نے صحت ، تعلیم ، معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کام کیا ۔ انہوں نے دنیا کے بعض انتہائی دور دراز علاقوں میں عوام کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے سلسلہ میں تحریک پیدا کرنے کے لیے کام کیا ۔ آغا خان جنوبی ایشیا ، وسطی ایشیا ، آفریقہ ، مشرق وسطیٰ ، یوروپ ، نارتھ امریکہ میں رہنے والے کوئی 15 ملین شیعہ اسمعٰیلیہ مسلمانوں کے رہنما ہیں ۔ آغا خان 60 سال قبل جب کہ ان کی عمر 20 سال تھی شیعہ اسمعٰیلیہ مسلمانوں کے امام کی حیثیت سے ان کے دادا سرسلطان محمد شاہ آغا خان کے جانشین بنے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT