Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آغا خاں فاونڈیشن کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب

آغا خاں فاونڈیشن کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب

ہندوستان اور دنیا بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( راست ) : فرقہ اسمعیلیہ کے روحانی پیشوا ہزہائی نیس پرنس کریم آغا خاں کی جانب سے قائم کردہ آغا خاں فاونڈیشن کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب 11 جولائی کو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں انتہائی اہتمام کے ساتھ منائی جائیں گی ۔ ان تقاریب میں سینکڑوں رضاکار والینٹرس حصہ لیں گے ۔ پرنس آغا خاں 11 جولائی 1957 کو 20 سال کی عمر میں اپنے والد کے جانشین بنے تھے اور اب تک گذشتہ 60 سال سے اسمعیلیہ فرقہ کی موثر رہنمائی انجام دے رہے ہیں ۔ پرنس آغا خاں ، آغا خاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے صدر نشین ہیں ۔ یہ تنظیم دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے ، جس کے ذریعہ دنیا کے مختلف ممالک میں عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ پرنس آغا خاں اپنی دور اندیشی اور کامیاب حکمت عملی کے ذریعہ امت مسلمہ کے مختلف فرقوں کے مابین اچھا تال میل اور بھائی چارہ بھی رکھتے ہیں ۔ اسی وجہ سے پرنس آغا خاں کو ہندوستان اور دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ پرنس آغا خاں کو ہندوستان میں سماجی ترقی و بہبود کے لیے کئے گئے کاموں کے نتیجہ میں صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے 2015 میں ملک کے باوقار پدماوبھوشن ایوارڈ سے نوازا ۔ آغا خاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک ( اے کے ڈی این ) کو ایف آئی سی سی آئی انڈیا سنٹیشن کولیشن پرائز سے بھی نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اکٹوبر 2019 تک کھلے بیت الخلاؤں کے خاتمہ کے عزم میں اے کے ڈی این کے تعاون پر عطا کیا گیا ۔ مرکزی حکومت کی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت چلائی جارہی اسکیم ری پروڈیکٹیو چائیلڈ ہیلت اسکیم کے تحت بھی آغا خاں ہیلت سرویس کام کررہی ہے ۔ بچہ اور زچہ کی صحت کے لیے آغا خاں ہیلت سرویس عالمی بینک کی مدد سے مائتریا پراجکٹ چلا رہی ہے ۔ اسی طرح ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں معاشی ترقی اور دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی آغا خاں فاونڈیشن کی جانب سے جاری ہیں ۔ ہندوستان میں ثقافتی ترقیاتی پروگرام آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر کے تحت کئی کام ہورہے ہیں جن میں ہمایوں کے مقبرے کے گارڈن کی بحالی ، نظام الدین کے علاقہ سندرنسری اور کئی ایک تاریخی عمارتوں کی بحالی اور حیدرآباد میں گنبدان قطب شاہی کے پراجکٹ پر عمل آوری جیسے بڑے پراجکٹ شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT