Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آفات سماوی پر جی ایچ ایم سی کی ایمرجنسی خدمات

آفات سماوی پر جی ایچ ایم سی کی ایمرجنسی خدمات

100 نمبر پر ڈائیل کرنے کی سہولت ، کمشنر بلدیہ جناردھن ریڈی
حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) شہر میں آفات سماوی کے موقع پر شکایتوں دور مسائل کو دور کرنے کیلئے شہری 100 کا نمبر کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ یہ بات کمشنر بلدیہ حیدرآباد مسٹر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک اہم اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا ۔ یاد رہے کہ شہر میں کسی بھی آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے منظم منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور تقریباً 30 اہم سرکاری محکموں کے اعلی عہدیدار آج ایک جگہ جمع ہوئے تھے ۔ جس میں حیدرآباد ضلع کلکٹر مسٹر راہول بو جیسٹی پولیس کمشنر مہیندر ریڈی کنٹومنٹ بورڈ سی ای ای سجاتا گپتا و دیگر شامل تھے ۔ اس اجلاس کی صدارت کی بلدیہ کمشنر مسٹر جناردھن ریڈی نے کہا کہ ہر محکمہ کو چاہئے کہ وہ اپنے طور پر راحت کاری کے اقدامات کو انجام دیں ۔ انہوں نے اجلاس میں شریک تمام محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے طور پر محکمہ کے نوڈل آفیسر کی تفصیلات فراہم کریں ۔ تاکہ فوری اور جنگی خطوط پر اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں نالوں کی صفائی کا کام زوروں و شوروں سے جاری ہے ۔ اس اجلاس کو دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT