Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی ، فٹنس ٹسٹ کیلئے رجوع نہیں ہوں گے ، پی سی بی ہدایت نظرانداز

آفریدی ، فٹنس ٹسٹ کیلئے رجوع نہیں ہوں گے ، پی سی بی ہدایت نظرانداز

کراچی۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سرکردہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور ایک سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے سنٹرل بورڈ کی طرف سے کنٹراکٹ کئے گئے تمام کھلاڑیوں کیلئے مقررہ چار روزہ فٹنس ٹسٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انضمام الحق کی قیادت میں نئی سلیکشن کمیٹی نے آفریدی کے علاوہ احمد شہزاد احمد اور عمر اکمل کو بھی دورہ انگلینڈ سے قبل ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والے ایک ماہ طویل ٹریننگ کیمپ کیلئے نظرانداز کردیا ہے۔ ان تینوں کو فٹنس ٹسٹ کیلئے رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حتی کہ کیمپ میں حفیظ کی شمولیت بھی فٹنس پر مشروط ہوگی۔ انہیں آج سے لاہور میں شروع ہونے والے فٹنس کیمپ سے رجوع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، لیکن آفریدی نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ ٹسٹ کیلئے وہ دستیاب نہیں رہیں گے۔ آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’پی سی بی سے کہہ چکا ہوں کہ گھٹنے میں تکلیف کے سبب میں ٹسٹ کے لئے دستیاب نہیں رہوں گا‘‘۔ آفریدی نے کہا کہ وہ انگلش کاؤنٹی کے ہیمپشائر ٹیم کیلئے تیار کررہے ہیں اور اندرون ملک ٹی۔ 20 مقابلوں کے آغاز سے قبل اس ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ آفریدی نے مزید کہا کہ ’’مجھے ہیمپشائر کیلئے کھیلنے دلچسپی ہے اور فٹنس بحال کرنے کے بعد میں اس ٹیم میں شامل ہوجاؤں گا۔ حفیظ بھی گھٹنے پر زخم کے سبب فٹنس کیلئے رجوع نہیں ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT