Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی آسانی سے پاکستانی ٹیم نہیں چھوڑیں گے :محمد یوسف

آفریدی آسانی سے پاکستانی ٹیم نہیں چھوڑیں گے :محمد یوسف

کراچی ۔11جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بہت پہلے ہی بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ کر لینا چاہئے تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انضمام الحق نے اشارہ دیا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو ہی فوقیت دی جائے گی ایسے میں آفریدی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے کہ ان کا وقت آگیا ہے لیکن وہ آسانی سے پاکستان کرکٹ کو نہیں چھوڑیں گے اور سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کو ہی پاکستان کرکٹ کے مفاد میں کڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ بہت اچھا ہے جو ملک کی عزت و وقار کو سامنے رکھتے ہوئے ہی فیصلے کریں گے۔ دورہ انگلینڈ میں امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ نئے چیف سلیکٹر نے تجربہ کار کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ محمد یوسف نے کرکٹرز کو خبردارکیا کہ اگر وہ انگلش ٹور پر کامیاب نہ رہے تو متحدہ عرب امارات میں ان کی اچھی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو  ٹیم سے خارج کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں سے ٹیم انتظامیہ کو ڈسپلن کے حوالے سے شکایات ہی رہتی ہیں اور یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان کیخلاف پہلے ہی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا جب وقار یونس نے بھی اس بات کی نشاندہی کی تھی۔ جب تک ڈومیسٹک سیزن کے دوران دونوں اپنا ڈسپلن ٹھیک نہ کر لیں اس وقت تک انہیں واپس لانے کی کوشش نہیں کرنا چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT