Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی اچھا کھیلتے رہیں، سلیکشن ہوسکتا ہے: انضمام

آفریدی اچھا کھیلتے رہیں، سلیکشن ہوسکتا ہے: انضمام

لاہور ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ اگر نیشنل ٹیم کو ضرورت پڑے تو سابق کپتان شاہد آفریدی کی واپسی ہو سکتی ہے۔ تاہم یہ سب کچھ اُن کی اچھی کارکردگی پر منحصر ہے۔ پرائیویٹ ٹی وی چیانل سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ اگر آفریدی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ٹیم کو اُن کی ضرورت پیش آتی ہے تو انھیں یقینی طور پر پاکستانی ٹیم میں پھر سے شامل کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ اس معاملے میں عمر کا کوئی عنصر شامل نہیں ہے۔ ٹسٹ کیپٹن مصباح الحق 40 سال سے زائد عمر کے باوجود نہ صرف پاکستانی ٹیم میں کھیل رہے ہیں بلکہ ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں تو شاہد آفریدی ایسا کیوں نہیں کر سکتے؟

TOPPOPULARRECENT