Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی زخمی‘ لاہور میں فائنل سے محروم

آفریدی زخمی‘ لاہور میں فائنل سے محروم

لاہور۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کراچی کنگز کیخلاف میچ میں زخمی ہوکربوم بوم آفریدی لاہورمیں ہونے والے فائنل میچ سے باہر ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں آفریدی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں دس دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔شاہد آفریدی گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا اوران کے دائیں ہاتھ پربارہ ٹانکے لگے۔ زخم کے سبب شاہد آفریدی لاہور میں ہونے والا فائنل نہیں کھیل سکیں گے جس سے شائقین میں مایوس ہوئے ہیں۔
گاریتھ بیل پر دو مقابلوں کی پابندی
میڈرڈ ۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریئل میڈرڈ کے برطانوی اسٹرائیکر گاریتھ بیل کو دو میچوں کیلئے معطل کردیا گیا۔انہیں لاس پالماس کے خلاف 3-3  سے ڈرا ہونے والے میچ کے دوران مخالف مڈ فیلڈر جوناتھن ویئرا کو دھکہ دینے پر سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیجا گیا تھا۔ وہ ایلبار کلب اور 12  مارچ کو ریال بیٹس کے خلاف اپنی ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر لالیگا فٹ بال میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔کلب حکام نے زخموں  کے بعد واپسی کرنے والے پلیئر پر پابندی کو ابھی چیلنج کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT