Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی ورلڈ کپ ٹیم میں تبدیلی کے خواہاں

آفریدی ورلڈ کپ ٹیم میں تبدیلی کے خواہاں

دبئی۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی  ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے جس کیلئے آئی سی سی کی جانب سے کوالیفائرز شروع ہونے تک ٹیموں میں تبدیلی کی رعایت کا فائدہ اٹھایا جائے گا کیونکہ تیکنیکی یا میڈیکل بنیاد پر اسکواڈ میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی ورلڈکپ تک اپنی ٹیم میں انتخاب کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے تھے جس کے باعث انہوں نے ٹیم کو یکجا رکھنے کی خاطر تبدیلیاں نہیں کیں لیکن مثبت نتائج نہ ملنے پر وہ ایشیاء کپ کے بعد کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان،کوچ اور سلیکٹرز نے ہر کھلاڑی کو پورا موقع  دیا لیکن وہ توقعات پر پورے نہ اتر سکے ۔

 

نڈال اورفیرر کی دوسرے مرحلے میں رسائی
ریوڈی جنیرو۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے  ٹینس اسٹار رافل نڈال اور انکے ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ فیرر ریو اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے جبکہ اسپین کے پابلو کارینو پہلے مقابلے میں شکستکے بعد  ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں شروع ہوئے  مینز ایونٹ کے پہلے مرحلے  میںا سپین کے  نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن پابلو کارینو کو 6-1  اور6-4  سے شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ ایک اور میچ میں  ڈیوڈ فیرر نے چلی کے نیکولس جیری کو 6-3  اور 7-6  سے شکست سے دوچار کیا۔

TOPPOPULARRECENT