Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کا اکمل اور شہزاد کو مشورہ

آفریدی کا اکمل اور شہزاد کو مشورہ

کراچی۔5مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈسپلن مسائل کے سبب ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے باہر کئے جانے والے نوجوان کرکٹرز عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ انضمام الحق کی زیرسرپرستی پاکستان کرکٹ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے ڈسپلن کی بنیاد پر عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جبکہ نوجوانوں کو مواقع دینے کی غرض سے شاہد آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نوجوانوں کو مواقع دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے جلد ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کیا تھا۔ آل راؤنڈر نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے نام شامل نہ ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں کیوں خارج کیا گیا لیکن اگر اس کی وجہ ڈسپلن ہے تو انہیں اس پر توجہ دیتے ہوئے کرکٹ میں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھی یہی ماننا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا وقت ہے۔

 

فیفا کے سابق نائب صدر جیفری ویب پر تاحیات پابندی کا خدشہ
زیورخ ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے سابق نائب صدر جیفری ویب پر تاحیات پابندی لگ سکتی ہے۔ کونکاف کے سابق صدر پر بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔ فیفا کی انضباطی کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی کارروائی مکمل کرلی ہے جو جلد ہی مرکزی کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق جیفر ی ویب پر الزام ثابت ہوگیا تو ان کو تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT