Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کا ایک اور غیر ذمہ دارنہ مظاہرہ‘ٹیم فائنل میں رسائی سے محروم

آفریدی کا ایک اور غیر ذمہ دارنہ مظاہرہ‘ٹیم فائنل میں رسائی سے محروم

دبئی۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرے ہوئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد اور بسم اللہ خان نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن تھا۔بسم اللہ خان پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے جبکہ احمد شہزاد 6 رنز بنا کر محمد اصغر کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں اسٹمپپ ہوئے۔ کیون پیٹرسن اور کمار سنگاکارا نے 11 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کوئٹہ کو سہارا دیا اور 79 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 90 رنز تک پہنچایا۔ کمارسنگاکارا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سرفرازاحمد صرف 5 رنز کا اضافہ کرکے واپس چلے گئے۔ پیٹرسن 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کوئٹہ کا اسکور 106 رنز تھا ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم ایک مرتبہ  پھر مشکلات کا شکار ہوگئی تاہم محمد نواز نے جارحانہ مظاہرہ  کی کوشش کی لیکن ان کی ہمت 122 رنز پر جواب دے گئی وہ 20 رنز بنا سکے۔ محمد نواز کے آؤٹ ہوتے ہی باقی بیٹسمینس  صرف 11 رنز کا اضافہ کرپائے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 133 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ گرانٹ ایلیٹ 5، ناتھن مکالم اور انور علی فی کس ایک رن بنا کر اورذولفقار بابر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کے لئے  وہاب ریاض نے 3 اور شان ٹیٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 134 رنز کے ایک آسان نشانہ کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز بھی سست  ہوا جبکہ 29 کے اسکور پر کامران اکمل کی وکٹیں انور علی نے بکھیر دیں۔پشاورزلمی کو کپتان شاہد آفریدی سے بڑی توقعات تھی لیکن ایک ایسے وقت میں جب کپتان کو ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے کی ضرورت تھی وہ روایتی انداز میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو فیلڈر کے ہاتھوں میں تھما دیا اور مشکلات میں گھری ٹیم کو مزید دباؤ کا شکار کردیا حالانکہ وہ اپنی ٹیم کو فائنل میں آسانی سے رسائی دلواسکتے تھے جس  وقت پشاور کا اسکور 84 رنز تھا، آفریدی نے صرف دو رنز بنائے تھے۔ محمد نواز کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور وہ ٹورنمنٹ میں تیسری مرتبہ یہ اعزاز کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس شاندار کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ پشاور کو فائنل میں پہنچنے کے لئے اگلے میچ کی فاتح ٹیم سے کامیابی کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT