Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کو وداعی مقابلہ دینے کا فیصلہ

آفریدی کو وداعی مقابلہ دینے کا فیصلہ

کراچی ۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مصباح الحق اور یونس خان کے بعد اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھی واعی مقابلہ  دینے کے لئے تیار ہوگیا اور بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آفریدی کو من چاہی وداعی تقریب دینے کا اعلان کر دیا۔پاکستان سوپر لیگ کے چیئرمین اور پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے  شاہد آفریدی کو فون کر کے ملاقات کے لئے لاہور بلا لیا ہے۔نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی سے رابطہ کر کے انہیں یقین دلایا کہ انہیں باوقار انداز سے رخصت کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT