Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کی میڈیا سے بات کرنے پر پابندی

آفریدی کی میڈیا سے بات کرنے پر پابندی

کراچی ۔7 مارچ (سیات ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا، کرکٹ بورڈ کو خدشہ ہے کہ کہیں نئی مشکل نا کھڑی ہو جائے۔ پی سی بی کو خدشہ ہے کہ بوم بوم آفریدی کے بولنے سے ٹیم پھر سے کسی تنازعہ میں نہ پھنس جائے اسی لئے کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کی میڈیا بیان بازی پر  پابندی عاید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق کپتان پر میڈیا پر بات کرنے پرغیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ان کے ٹوئیٹ کرنے پر بھی بورڈ ان سے نالاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT